۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شهید فخری زاده

حوزہ/ ہم اسرائیل کی نابودی کے منتظر ہیں اور انشاءاللہ عنقریب وہ نابود ہوگا۔ قبول کرنا دور کی بات ہے ہاں اگر حکومت نے لچک دکھائی تو پاکستان کے تمام مسلمان تمام شہری جو اسرائیل کو ایک غاصب ریاست سمجھتے ہیں اسطرح روڈوں اور سڑکوں پر آئیں گے کہ یوم القدس کے تظاہرات اسکے سامنے کچھ نہ ہونگے۔

تحریر: مولانا سید علی بنیامین نقوی 

حوزہ نیوز ایجنسی | عالم اسلام کے مایہ ناز سائنسدان ڈاکٹر محسن فخری زادہ کی المناک شہادت خناس اسرائیل کیلئے نابودی اور ابدی موت کا سبب بنے گی انشاءاللہ۔

عرب فلسطین کو فراموش کرچکا ہے تو پاکستانی کشمیر کے مظلوموں کا ظلم بھول گیا ہے اور اب نوبت یہاں تک آن پہنچی ہے کہ آج عرب ممالک کی طرح پاکستان پر بھی لالچ کے زریعے یا ڈرا دھمکا کر اسرائیل کو قبول کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔ پاکستانی مدیریت شجاع نہیں ہے ممکن ہے لالچ میں آ جائے یا ڈر جائے لیکن ہم یہ بات سب پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہم غاصب اسرائیل کو کسی صورت میں بھی قبول نہیں کرسکتے ہیں اور دل کی انتہائی شدت سے انسے نفرت کرتے ہیں۔ مسلمانوں میں بالخصوص فلسطین کے نہتے شہریوں کی فریاد ساتویں آسمان کو چھو رہی ہے نہ وہاں کے مسلمان محفوظ ہیں نہ کسی خاتون کی عزت محفوظ ہے نہ قبلہ اول محفوظ ہے۔

ہم یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہم اس خناس کو جو مسلمانان عالم کے جسم میں ناسور کی مانند جو شیطان اکبر کا چیلا ہے کو کبھی اور کسی صورت تا وقتیکہ قبلہ اول آزاد نہ ہو جائے اور قبلہ اول کی آزادی کے بعد بھی اسکے وجود کو برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔

ہم اسرائیل کی نابودی کے منتظر ہیں اور انشاءاللہ عنقریب وہ نابود ہوگا۔ قبول کرنا دور کی بات ہے ہاں اگر حکومت نے لچک دکھائی تو پاکستان کے تمام مسلمان تمام شہری جو اسرائیل کو ایک غاصب ریاست سمجھتے ہیں اسطرح روڈوں اور سڑکوں پر آئیں گے کہ یوم القدس کے تظاہرات اسکے سامنے کچھ نہ ہونگے۔

نوٹ: حوزہ نیوز پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں حوزہ نیوز اور اس کی پالیسی کا کالم نگار کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .